• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہنگامہ آرائی کا الزام، نوجوان وزیراعظم گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

ہنگامہ آرائی کا الزام، نوجوان وزیراعظم گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ہنگامے اور توڑ پھوڑ میں ملوث چالیس سالہ’وزیراعظم ولد اللہ رکھا‘ کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق نقص امن عامہ کے تحت ”وزیر اعظم“ کو 15 دن کے لئے نظر بند کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ وزیراعظم ولد اللہ رکھا کو فوری نظر بند کیا جائے ورنہ یہ راولپنڈی کا امن تباہ کر سکتا ہے، وزیر اعظم ولد اللّہ رکھا میلسی ضلع وہاڑی کا سکونتی ہے اور راولپنڈی میں عارضی طور پر قیام پذیر تھا۔تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او کے حکم پر وزیر اعظم کو گرفتار کیا اور نظر بندی آرڈرز سمیت جیل بھیج دیا، وزیر اعظم کے بھائی نے وزیر اعظم کی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم پرامن اور شریف شہری ہے، پولیس نے گرفتار کرکے زیادتی کی لہذا اسے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے، پٹیشن کی سماعت پیر کو ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply