• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آرمی چیف کیخلاف عمران خان کا بیان؛ پی ڈی ایم کا ردِعمل آگیا

آرمی چیف کیخلاف عمران خان کا بیان؛ پی ڈی ایم کا ردِعمل آگیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کیخلاف دیے گئے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد آئین کے ساتھ کھڑے ہونے اور سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کر رہا ہے۔ امریکن جیوش لابی جس کے لئے فکر مند ہے، اس کی ایک حافظ قران، ایماندار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والی فوج اور اس کے سپہ سالار کے خلاف دہشت گردوں کا سہولت کار اور اس کے مسلح جتھے جنگ کر رہے ہیں۔ لسبیلہ کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اب فوج اور آرمی چیف کے خلاف گھٹیا مہم چلا رہا ہے۔ تکلیف یہ ہے کہ بند کمرے اور ایوان صدر میں ایکسٹینشن کی آفر کرنے کی سہولت ختم ہو چکی ہے۔

پی ڈی ایم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور فوج پر گھٹیا اور بے بنیاد الزامات اس لئے لگائے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں عمران نیازی اور پورے ٹبر کی کرپشن کا اچھی طرح علم ہے۔ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان، شہداء، غازیوں اور قومی یادگاروں پر حملے کرنے والا فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ڈی ایم نے ردعمل میں مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کو واپس لانے والا دہشتگرد کھل کر پاکستان کے خلاف سامنے آچکا ہے۔ جتنے مرضی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرو، سلیکشن کی سہولت بند ہے۔ عمران نیازی کا بیان اسے دیکھ کر خوش ہونے اور جوڈیشل این آر او دینے والوں کے لئے تازیانہ اور آئینہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply