• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عدالت کا پُرتشدد کاروائیوں میں ملوث پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم

عدالت کا پُرتشدد کاروائیوں میں ملوث پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم

ملیر کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے پر گرفتار ہونے والے ملزمان کیخلاف عدالت نے مقدمہ خارج کر کے فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پرسچل تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے 9 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے سہراب گوٹھ پر احتجاج کرکے سڑک بلاک کی اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان پرامن احتجاج کررہے تھے۔پرامن کارکنان کے خلاف جلاؤ گھیراو کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئےعدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔ جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply