ملک کےمختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسزبحال

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ سروسزبحال کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے باعث انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں تھیں جس سے ٹویٹر،فیس بک،یوٹیوب استعمال کرنیوالے صارفین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑاتھا ۔اب عمران خان کی ضمانت کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ سروسزکی بحالی کے احکامات جاری کئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں اوچشریف،ساہیوال ،ملتان کے گردونواح میں بھی انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی تیسرے روز بھی معطل رہی۔ جس سے 2 روز کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کو ریونیو میں 1.6 ارب روپے کا نقصان ہواہے جبکہ فری لانسرزکو بھی شدیدپریشانی اورنقصان کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام خدمات بند ہونے سے حکومتی محصولات میں 57کروڑ روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply