عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ پہنچایا گیا،عمران خان کو آئی جی اسلام آباد ججز گیٹ سے سپریم کورٹ لے کر پہنچے۔

چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، سپریم کورٹ نے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم د یا تھا

یاد رہے سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے، وہ بائیو میٹرک کرارہے تھے جب رینجرز کمرے کا دروزاہ توڑ کر داخل ہوئی تو انہوں نے عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کو گرفتار کر لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply