• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی گرفتاری:طبی معائنے کے لیے سات رکنی بنچ تشکیل

عمران خان کی گرفتاری:طبی معائنے کے لیے سات رکنی بنچ تشکیل

عمران خان کا پہلی مرتبہ شوکت خانم کے علاوہ کسی سرکاری ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا جائے گا۔ جس کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے میڈیکل کے لیے سات رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، میڈیکل ٹیم میلوڈی نیب آفس جائے گا، ڈاکٹر فرید اللہ شاہ سات رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقررکیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب کے ماہرین میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ شعبہ جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ سی سی ایم او پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز احمد اور شعبہ ریڈیالوجی کی ڈاکٹر سات رکنی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ جلد کروایا جائیگا۔ پہلی مرتبہ عمران خان کے خون کے نمونے بھی حاصل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان کے ایکسرے اور مکمل جسمانی معائنہ ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply