بھوت سے شادی کرنے والی خاتون طلاق کی خواہاں

برطانیہ میں بھوت سے شادی کرنے والی خاتون نے شوہر سے تنگ ہو کر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ شہر سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ راکر بروکارڈ کا دعویٰ ہے کہ اس کا شوہر اس کی زندگی کو جہنم بنا رہا ہے۔

خاتون نے ایڈورڈو نای بھوت سے پچھلے سال ہالووین پر ملنے کے پانچ ماہ بعد شادی کی تھی لیکن اب وہ طلاق لینا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایڈورڈو جس کے بارے میں وہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ایک وکٹورین سپاہی کا بھوت ہے، اس کا مسلسل پیچھا کرتا ہے، وہ بچے کی روتے ہوئے چیخیں مار کر پریشان کرتا ہے، شوہر کے ساتھ اب اچھا وقت نہیں گزر رہا۔

راکر بروکارڈ نے کہا کہ اس نے مجھے باندھ کر رکھا ہے، میں شکست تسلیم نہیں کرنا چاہتی لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ایک بھوت سے شادی کر کے غلطی کی۔

خاتون نے کہا کہ میرا شوہر ہمارے رشتے کو سنجیدہ نہیں لے رہا، میں گہرے تاریک خیالات کا سامنا کر رہی ہوں جو شوہر کی ناراضگی کی علامت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

راکر بروکارڈ نے زندگی میں کبھی بھوتوں پر یقین نہیں کیا تھا لیکن ایڈورڈو ایک دن اچانک اس کے کمرے میں نمودار نہ ہوا۔ جوڑے نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply