• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پیالی میں طوفان (73) ۔ خون کا ٹیسٹ اور خلانورد کا وزن/وہاراامباکر

پیالی میں طوفان (73) ۔ خون کا ٹیسٹ اور خلانورد کا وزن/وہاراامباکر

اگر آپ نے اینمیا کے لئے خون کا ٹیسٹ کروانا ہو تو یہ کیسے ہو گا؟ لیبارٹری ٹیکنیشن آپ کے خون کے سیمپل کو ایک سینٹریفیوج میں رکھے گا اور اس کو اتنا تیز گھمائے گا کہ اس پر باہر کی طرف لگنے والی فورس گریویٹی کے مقابلے میں بیس ہزار گنا زیادہ ہو گی۔ خون کے سرخ خلیات بہت چھوٹے ہیں اور انہیں عام طریقے سے الگ کرنا مشکل ہے۔ لیکن یہ سینٹریفیوج کی اس فورس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ صرف پانچ منٹ میں سرخ خلیات ٹیوب کے نیچے پہنچ چکے ہوں گے۔ یہ باقی مائع سے زیادہ کثیف ہیں اس لئے نیچے جانے کی دوڑ جیت لیں گے۔ ایک بار جب یہ نیچے اکٹھے ہو گئے تو ان کے تناسب کی براہِ راست پیمائش کی جا سکتی ہے۔ صرف نیچے والی تہہ کی موٹائی کی پیمائش کرنی ہے۔

یہ سادہ ٹیسٹ صحت کے بہت سے مسائل کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ اور اس سے ایتھلیٹ کا ڈدپ ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے۔ اور یہ والی فورسز بہت بڑی چیزں پر بھی لگ سکتی ہے۔ انسانوں پر بھی۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے لوگ خلانوردوں پر رشک کرتے ہیں۔ ان کو ہماری زمین کے حیران کن نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ وہ بہت شاندار کہانیاں سنا سکتے ہیں۔ اور ان کی job نایاب ہیں۔ اگر لوگوں سے پوچھیں کہ خلانوردی کا کونسا تجربہ ہے جس پر انہیں سب سے زیادہ رشک آتا ہے تو زیادہ تر کا جواب “بے وزنی” ہو گا۔ اوپر اور نیچے کی تمیز کے بغیر اڑتے پھرنا بہت پرکشش لگتا ہے۔ لیکن تربیت کے وقت خلا نوردوں کو اس سے الٹ مسئلے کے لئے تیار ہونا پڑتا ہے۔ فورس جو گریویٹی سے بہت زیادہ ہے۔
خلا میں جانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ راکٹ پر بیٹھا جائے جو کہ بہت تیز ایکسلریٹ کرتا ہے۔ اور واپسی پر یہ اس سے بھی برا ہوتا ہے۔ فضا میں واپسی کے وقت گریویٹی سے چار سے آٹھ گنا فورس لگتی ہے۔ فائٹر پائلٹ کو اتنی فورس بہت تیز رفتار پر ٹائٹ موڑ کاٹتے ہوئے لگتی ہے۔ اور اس وقت طبیعت خراب ہوتی ہے۔

اضافی جی فورس کی وجہ سے خون یا آپ کے دماغ کی طرف دھکیل دیا جائے گا یا اس سے مختلف سمت میں۔ کئی بار خون کی چھوٹی رگیں پھٹ بھی سکتی ہیں۔ اس کی تفصیل خوشگوار نہیں۔ لیکن انسان نہ صرف ان کو برداشت کر جاتے ہیں بلکہ اس دوران کام بھی کر سکتے ہیں (اگر آپ کو خلائی جہاز پائلٹ کرنا ہے تو ایسا کرنا سیکھنا پڑتا ہے)۔ اور اس کے لئے تربیت درکار ہے۔ اور اس کے لئے ایسا بندوبست کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوری کیگرین کاسموناٹ ٹریننگ سینٹر ماسکو کے شمال میں تربیتی مرکز ہے۔ اس میں لیکچر ہال، میڈیکل فیسلیٹی وغیرہ کے علاوہ TsF-18 سینٹری فیوج بھی ہے۔ یہ میں بڑا سا گول کمرہ ہے جس میں سینٹری فیوج کا بازہ ساٹھ فٹ باہر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں کیپسول ہوتا ہے جس میں بیٹھے شخص کو اس کو دو سے چار سیکنڈ میں ایک چکر دیا جاتا ہے۔ یہ 120 یا 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار ہے۔ یہاں پر خلا بازوں کے علاوہ فائٹر پائلٹ بھی تربیت لیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہاں پر عوام کو ٹکٹ لے کر تجربہ بھی کروایا جاتا ہے۔ ٹکٹ مہنگا ہے اور جو بھی اس سے گزرتا ہے، وہ اس پر متفق ہوتا ہے کہ یہ خاصا ناخوشگوار تجربہ ہے۔ لیکن زیادہ فورس کا تجربہ کرنے کا طریقہ اس طریقے سے گھومنا ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply