• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پالتو بلے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،خاتون نے مقدمہ درج کرادیا

پالتو بلے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،خاتون نے مقدمہ درج کرادیا

جہلم میں خاتون نے پالتو بلے سے محبت کی انتہا کردی ، قاتلوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم  میں نامعلوم چوروں نے گھر  میں ڈکیتی کی جس میں چور گھر زیورات نقدی اور پالتو بلا بھی ساتھ لے گئے۔ جس کے بعد ویران مقام سے بلا مردہ حالت میں ملا جس کے بعد ورثاء کی جانب سے بلے کاپوسٹمارٹم بھی کروایا گیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ لاہور لیبارٹری سے آنے کے بعد ہی بلے کی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوئی،بلے کی ہلاکت کے بعد خاتون غم سے نڈھال ہے۔ خاتون زرقاء بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے پرشین نسل کے بلے  کو اپنے بچوں کی طرح پالا تھا۔روزانہ بچوں کی طرح نہلانا ،کپڑے تبدیل کروانا ،کھانا کھلانا صحت کا خیال رکھتی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

 

خاتون زرقاء بی بی کامزید کہنا ہے کہ پالتو بلے کی لی گئی چیزیں دیکھ دیکھ کر آنسو نہیں رکتے ۔میری پالتو بلے کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply