تحریک انصاف کا آج سے پنجاب میں الیکشن مہم کاآغاز

پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سے الیکشن مہم شروع کرے گی، سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر انتخابی مہم کا آغاز آج ہوگا، عمران خان شام 5 بجے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر بڑی سکرین بھی لگائی جائے گی۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 25 اپریل کو پارٹی کے 27 ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ آج سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply