پیالی میں طوفان (72) ۔ چائے میں چمچ/وہاراامباکر

اگلی بار جب آپ چائے کی پیالی میں چمچ گھمائیں تو دیکھئے گا کہ کیا ہو رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پہلی عجیب چیز یہ کہ جب آپ دائرے میں چمچ گھما رہے ہیں تو سطح کے درمیان میں ایک گڑھا بننے لگا ہے۔ اس کے گرد مائع چکر کاٹتا ہے تو درمیان کا حصہ نیچے چلا جاتا ہے اور کنارے اوپر آ جاتے ہیں۔
دوسری عجیب چیز یہ کہ اس میں جتنے بھی بلبلے ہیں، وہ خاموشی سے اس گڑھے کے وسط میں چلے گئے ہیں۔ یہ سطح میں سب سے نچلے مقام پر چھپے ہوئے ہیں۔ اگر انہیں ہٹائیں گے تو واپس یہاں پر چلے جائیں گے۔ اگر کناروں پر بلبلہ بنائیں گے تو یہ بھی درمیان میں چلا جائے گا۔ عجیب؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب میں چائے گھما رہا ہوں تو مائع میں چمچ سے زور لگ رہا ہے۔ اگر ایک سوئمنگ پول میں ایک چمچ کو سیدھا چلاتے جائیں گے تو اس سے آگے کا پانی آگے کی طرف دھکیلا جائے گا اور پھر واپس باقی پانی کے ساتھ مل جائے گا۔ لیکن پیالی میں جگہ کم ہے۔ پیالی کی سائیڈ پر دیوار ہے اور چائے اس میں سے گزر نہیں سکتی۔ چونکہ یہ سیدھا نہیں جا پاتی تو یہ دائرے میں گھومنے لگتی ہے۔ چائے پیالی کی دیوار کو دھکیل رہی ہے اور دیوار واپس اس کو۔ چائے سیدھی لکیر میں جانے کی کوشش میں ہے لیکن اس کو کھوم جانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھومتی چیزوں کے بارے میں یہ پہلا سبق ہے۔ اگر انہیں اپنی بندش سے اچانک آزاد کر دیا جائے تو یہ اس سمت کی طرف جائیں گی جب انہیں چھوڑا گیا۔ ایتھلیٹکس کے مقابلے میں ڈسکس پھینکنے والے بھی یہی کرتے ہیں۔ چند چکروں کے بعد ڈسکس بہت تیزی سے سفر کر رہی ہے لیکن دائرے میں اس لئے ہے کہ ایتھلیٹ نے اسے مضبوطی سے پکڑا ہے اور دائرے کے مرکز میں کھینچ رہا ہے۔ جسی طرح اسے چھوڑتا ہے تو یہ سیدھی لکیر میں چلی جاتی ہے۔ عین اسی سمت اور رفتار کے ساتھ جو کہ اسے چھوڑنے سے قبل تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چائے کی پیالی میں درمیان میں گڑھا اس لئے پڑ رہا ہے کہ یہ سیدھا جانے کی کوشش میں ہے جس وجہ سے درمیان میں کم رہ گئی ہے۔ جب اسے گھمانا چھوڑ دیں گے تو گڑھا باقی رہے گا کیونکہ مائع ابھی گھومنے کی حالت میں ہے۔ جس طرح اس کی رفتار کم ہو گی تو یہ بھی کم ہونے لگے گا۔ مائع میں یہ اس لئے نظر آتا ہے کیونکہ یہ حرکت میں آزاد ہے تو اپنی شکل تبدیل کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اس کے درمیان میں بلبلے گھوم رہے ہیں۔ اگر آپ نے لسی یا سیون اپ یا چائے کا گلاس رکھا ہو تو بلبلے ہمیشہ اوپر کی طرف آتے ہیں کیونکہ مائع نیچے جانے کا مقابلہ جیت لیتی ہے۔ اور گھومتے وقت یہ بلبلے درمیان میں اس لئے ہیں کہ یہ وہ جگہ ہے جو مائع کو پسند نہیں اور بلبلے مقابلہ ہار کر درمیان میں آ جاتے ہین۔ مائع گیس سے زیادہ کثیف ہے تو گیس صرف باقی جگہ پر کرتی ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply