• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل کا ایرانی سرحد کےقریب نئے سفارت خانے کا قیام

اسرائیل کا ایرانی سرحد کےقریب نئے سفارت خانے کا قیام

اسرائیل نے ترکمانستان میں اپنا مستقل سفارت خانہ کھول لیا جو ایران سے صرف17 کلو میٹر دور قائم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے ترکمانستان میں مستقل سفارت خانے کا افتتاح کیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم گئے تھے اور تب سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اسرائیل کا ایک عارضی سفارت خانہ قائم تھا۔تاہم ترکمانستان نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ اب تک نہیں کھولا ہے۔اس موقع کو اسرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے تاریخی واقعہ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا کی “توانائی کی سپر پاور” کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply