• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کےمسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام

کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کےمسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ آمہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد دی۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا اور کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں، ایک مہینے کی نماز اور روزوں کے بعد عید ایمان اور روحانیت کا وقت ہے، روایات کا وقت ، خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے اہلیہ صوفی اور خاندان کی طرف سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply