مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازبھی شریک تھیں۔محمدبن سلمان اورنوازشریف کی ملاقات مثبت رہی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
شاہی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل اوران کے حل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نواز شریف چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے، ان کے ہمراہ مریم نواز، جنید صفدر، حسن اور حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں