• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرح گوگی کی 70 کروڑ کی کرپشن؛ ملزم کا ویڈیوبیان آگیا

فرح گوگی کی 70 کروڑ کی کرپشن؛ ملزم کا ویڈیوبیان آگیا

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی (عرف فرح گوگی) کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی۔ملزم کا ویڈیوبیان آگیا۔

سینئر صحافی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فرح گوگی کے ڈیلر اعتراف جرم کر رہے ہیں۔ڈیلر فرح گوگی کا اکاؤنٹنٹ ہے۔

ویڈیو میں ملزم بتا رہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) والے مجھے تنگ کر رہے ہیں۔

اس دوران نامعلوم شخص دوبارہ پوچھتا ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے آپ نے کہ وہ آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔ تو اس پر ملزم جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ میڈم فرح کے اکاؤنٹ میں جو پیسے جمع کروائے تھے اس کی وجہ سے۔

اسی دوران نامعلوم شخص دوبارہ پوچھتا ہے کہ کیا پیسے کمپنی کے اکاؤنٹ میں نہیں کرواتے تھے آپ؟؟

اس پر ملزم دوبارہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ نہیں ان (فرح گوگی) کے پرنسل اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرواتے تھے۔ میڈم مجھے اور ناصر کو گھر پر بلاتی تھیں، اور ہمیں پیسے دیتی تھیں۔

ملزم ویڈیو میں مزید بتاتا ہے کہ پیسے کبھی ایک کروڑ، کبھی دو کروڑ، کبھی تین کروڑ ملتے تھے، ہم نے صرف ڈیڑھ سال کے دوران 70 کروڑ روپے پیسے جمع کروائے ہیں۔

نامعلوم شخص دوبارہ کہتا ہے کہ اس کرپشن کا حساب فرح گوگی دیں گی تم کیوں پریشان ہو، اس پر ملزم جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ فرح گوگی خود تو باہر چلی گئی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ نے بالکل پیش نہیں ہونا۔ نہ نیب میں پیش ہونا ہے نہ ہی ایف آئی اے میں۔

نامعلوم شخص دوبارہ کہتا ہے کہ آپ کو نیب اور ایف آئی اے میں پیش ہو جانا چاہیے۔

اس پر ملزم کہتا ہے کہ وکیل کی جانب سے مجھے منع کیا جا رہا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب میں پیش نہیں ہونا، ہم خود ہی معاملہ کو دیکھ کر جواب دے دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملزم کہتا ہے کہ میرے لیے بہت پریشانی بنی ہوئی ہے، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میڈم فرح گوگی خود تو باہر چلی گئی ہیں اور ہمیں یہاں پھنسا گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply