• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس عمر عطابندیال کا سپیکر قومی اسمبلی کے نام خط

چیف جسٹس عمر عطابندیال کا سپیکر قومی اسمبلی کے نام خط

آئین کی گولڈن جوبلی پر منعقدہ تقریب سے متعلق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھا خط سامنے آگیا، جس میں  نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیا۔

چیف جسٹس نے 10 اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں لکھا کہ آئین کی 50 ویں سالگرہ پر میری طرف سے مبارک باد قبول کریں، عدالتی مصروفیات کے باعث پارلیمنٹ کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکا، میرے لیے تقریب میں شرکت کرنا باعث فخر ہوتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ آئین پارلیمنٹ کو قانون سازی کی طاقت اور اختیار دیتا ہے، قوانین آئین کی طرف سے تعین کردہ سماجی، سیاسی اور اقتصادی اہداف پر مبنی ہیں۔ میری دعا اور نیک خواہشات ہیں کہ پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے، ایسے قوانین جو آئین کے معیارات پر پورے اتریں۔ نیک تمنائیں ہیں کہ پارلیمنٹ ایسے قوانین بنائے جوقوم کی خوشحالی اور امن کا باعث بنیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply