پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق عمران خان کی رہائشگاہ پر نیا بلٹ پروف گیٹ پہنچا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے سرچ آپریشن کے دوران دروازہ توڑ دیا گیا تھا اب اس کے بدلے نیا گیٹ زمان پارک پہنچادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کا نیا گیٹ بلٹ پروف ہے .

اس گیٹ کی چوڑائی 16 فٹ، لمبائی 10 فٹ جب کہ موٹائی 1.5انچ ہے۔عمران خان کے گھر کے نئے گیٹ کو بنانے کے لیے بلٹ پروف شیٹ، اسٹیل اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس گیٹ کی مالیت تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں