جمائمہ کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں، اداکارہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے انتقال کی خبراداکارہ کے آفیشل فیس بک پیج پر تصدیق کی گئی ہے۔ فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز اب اس دنیا میں نہیں رہیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔
پاکستانی نژاد امریکی سعیدہ امتیاز اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں انہوں نے کئی پاکستانی فلموں وجود، تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار اور ریڈرم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔اداکارہ نے فلم کپتان میں عمران خان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کردار بھی ادا کیا تھا۔
سعیدہ امتیاز کے انتقال سے متعلق ان کے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر خبر پوسٹ کی گئی جس کہا گیا کہ ’’انتہائی دکھی دل کے ساتھ آپ کو افسوسناک خبر دی جارہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح انتقال کر گئی ہیں وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی ہیں‘‘۔
سعیدہ امتیاز ڈاٹ کام پر جاری معلومات کے مطابق سعید امتیاز 1990ء میں متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئی تھی اور انہوں نے سائیکالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ سعیدہ امتیاز 4 سال بھارت میں بھی مقیم رہیں، جہاں انہوں نے ویبھوو رائے کے ساتھ ایک شارٹ فلم کی جبکہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ دماس کی برانڈ ایمبیسڈر بھی رہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں