• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ؛سپریم کورٹ کے جج پر بند کمپنی سے آمدنی ظاہر کرنے کا الزام

امریکہ؛سپریم کورٹ کے جج پر بند کمپنی سے آمدنی ظاہر کرنے کا الزام

امریکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر طویل عرصے سے بند رئیل اسٹیٹ فرم سے سالانہ ہزاروں ڈالر آمدنی ظاہر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کئی دہائیوں تک ارب پتی ریپبلکن ڈونر کے خفیہ لگژری دوروں پر جاتے رہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جسٹس کلیرنس تھامس کے خاندان نے جس فرم سے آمدنی حاصل کی وہ 2006 سے بند ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے Harlan Crow جج تھامس کو لگژری دوروں پر لے گئے، تھامس اور اس کے رشتہ داروں سے جارجیا کا ایک گھر بھی خریدا، یہ آمدنی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے جسٹس تھامس کے خلاف تحقیقات اور ان کے مواخذے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جسٹس تھامس نے پُرتعیش دوروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ انہیں ذاتی مہمان نوازی رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply