امریکہ؛ بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 6 زخمی

امریکا کے ایک بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول میں پیش آیا جہاں ایک بینک میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر موجود پانچ افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران شوٹر اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔لوئس ول میٹرو پولیس نے بتایا کہ شہر کے وسط میں ایسٹ مین اسٹریٹ کے 300 بلاک میں ایک حملہ آور اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری جواب دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف بی آئی لوئس ول نے واقعے کو فائرنگ قرار دیا ہے اور دیگر حکام نے رہائشیوں سے جائے وقوعہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply