شامی مہاجر نے جرمنی میں میئر کا انتخاب جیت لیا

شام سے جان بچاکرجرمنی میں پناہ لینے والانوجوان قصبے کامیئربنے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق ریان الشیبل8 سال قبل جنگ زدہ شام سے فرار ہو کر ربڑ کی کشتی میں یورپ پہنچے تھے۔جنہوں نے جرمن میں میئرشپ کا الیکشن لڑاجس میں وہ کامیاب ہوگئے ، ریان الشیبل نے میئرشپ کے انتخاب جیتنے کے بعدسب سے پہلے شام میں موجود اپنی والدہ کوفون کیا اور اپنی کامیابی کی اطلاع دی جس کوسن کر والدہ نے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔

ریان نے اوسٹیلشیم کی میونسپلٹی میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے دو جرمن امیدواروں مارکو اسٹراس اور میتھیاس فے کو شکست دے کر 55.41 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

شام کی جنگ سے فرار ہونے والے ریان الشیبل وہ پہلے شامی مہاجر ہیں جنہوں نے جرمن کی ریاست باڈن ورٹمبرگ میں میئر بننے کا الیکشن جیتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply