• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ساتھی کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیماجان گنوا بیٹھی

ساتھی کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیماجان گنوا بیٹھی

امریکی ریاست یوٹاہ میں برفانی پہاڑ سر کرتے ہوئے برفانی تودے سے ساتھی کوہ پیما کی جان بچاتے ہوئے خاتون کوہ پیما ہلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹاہ کی ڈوشین کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ انڈین کینین پر 41 سالہ خاتون کوہ پیما دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ چڑھ رہی تھیں کہ اچانک اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا الگ ہوکر نیچے گرنے لگا، جس دوران بہادر خاتون نے اپنے ساتھی کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کی داؤ پر لگا دی۔

شیرف کا کہنا تھا کہ خاتون کوہ پیما کی شناخت میگ او نیل کے نام سے ہوئی، وہ 21 سالہ ساتھی کوہ پیما خاتون کی جان بچاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہو ئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واقعے میں 34 سالہ مرد کوہ پیما بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے ڈوشین کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply