پیرس؛پنشن اصلاحات کیخلاف پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف پیرس دوبارہ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے پسندیدہ کیفے سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔

فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کی نئی لہر کے 11 ویں روز مظاہرین نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پسندیدہ کیفے کو آگ لگا دی،

کیفے میں لگی آگ بجھانے کے بعد پولیس نے کیفے کے باہر رکاوٹیں ڈال کر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے۔

ٹریڈ یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی گھٹنے نہیں ٹیکے نہ ہی ہار ماننے کا کوئی ارادہ ہے، احتجاجی تحریک میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے مومینٹم برقرار رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پینشن اصلاحات کے قانون کے دفاع میں فرانسیسی صدر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اصلاحات بہت ضروری تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply