زرتاج گُل اور عثمان بزدار کی اینٹی کرپشن میں طلبی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے ترقیاتی کاموں میں کمیشن کی تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن ذرائع کاکہنا ہے کہ زرتاج گل کو انکے حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا ۔زرتاج گل اور انکے خاوند ہمایوں اخوند ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لیتے تھے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (3) سکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ زرتاج گل، ہمایوں اخوند اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو 10 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق تونسہ میں کھرڑ بزدار تک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں کرپشن پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 10 اپریل کو طلب کر لیا۔سابق وزیر اعلیٰ پر محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار نے عروڑوں روپے کی ٹف ٹائل کی منظوری دی تھی۔ٹف ٹائل میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کاکہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ذاتی رہائش گاہ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری فنڈ سے کثیر مقصدی ہال تعمیر کیا گیا۔ قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ کے ٹھیکے میں بھی کک بیکس وصول کی ۔ فرنٹ مین اور قریبی رشتہ دار ڈاکٹر اعجاز لغاری کو ٹھیکوں کی مدد میں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply