• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں قتل ہونیوالے ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قراۃ العین گرفتار

کراچی میں قتل ہونیوالے ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قراۃ العین گرفتار

کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں پولیس نے مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائرنگ میں ڈاکٹر کی اسسٹنٹ زخمی ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply