• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی : راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی : راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11افراد جان کی بازی ہار گئے

شہرقائد میں راشن کی تقسیم کے دوران فیکٹری کے باہر بھگڈر مچنے سے2خواتین سمیت11افراد جان کی بازی ہار گئے۔متعددبے ہوش ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈرفیکٹری کا گیٹ کھلنے پربھگڈر مچی اور متعدد افراد نالے میں گر گئے۔متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔ بھگدڑ کے دوران کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply