بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔
نواحی گاوں گلاب علی سے بارات کے ساتھ دنیا پور جانے والی کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث کار کا اگلا حصہ بس کے نیچے دھنس گئی حادثے میں 4 افراد شاہد، اسلم، ناصر اور ہوشیار علی جاں بحق ہوگئے اور ان کے ساتھ کار میں سوار 17 سالہ اسامہ شدید زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں اور زخمی اسامہ کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں