• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا کے بعد گوئٹے مالا کا بھی اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

امریکا کے بعد گوئٹے مالا کا بھی اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

امریکا کے بعد گوئٹے مالا بھی اسرائیل کا حامی بن کر سامنے آگیا،فیس بک پوسٹ پر گوئٹے  مالا کے  صدر جمی مورالیس نے  اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھاکہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کرنے کے بعد کیا گیا کیونکہ اسرائیل گوئٹے مالا کا دیرینہ دوست ہے۔صدر گوئٹےمالا نے  متعلقہ حکام کو سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے پہلے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔اس قرارداد کے حق میں 128 ممالک نے ووٹ دیا، 35 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ 9 نے اس قرار داد کی مخالفت کی،قرارداد کی مخالفت کرنے والے ملکوں میں ایک گوئٹے مالا بھی تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply