• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لیے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری

بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لیے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری

حسن ابدال میں سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات 12 سے 14 اپریل تک منعقد کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق حسن ابدال میں بیساکھی میلہ کی تقریبات 12 سے 14 اپریل تک منعقد کی جائیں گی۔ ڈی پی او اٹک آفس کی جانب سے تمام سیکیورٹی اور دیگرمتعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹی،ڈی ایس پیز،لوکل ایڈمنسٹریشن ودیگر کو جاری کیا گیا ہے۔

بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیےبھارت سمیت دنیا بھر سے یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کرینگے۔ مراسلہ میں سیکیورٹی اداروں کو سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ یاتریوں کی آمد پر ریلوے اسٹیشن حسن ابدال پر بھی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈی پی او اٹک کا کہناہے کہ یاتریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔اسی حوالے سے ڈی پی او اٹک آفس کی جانب سے تمام سیکیورٹی اداروں سمیت دیگرمتعلقہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply