• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف کیجانب سے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد

آئی ایم ایف کیجانب سے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف نےحکومت سے پٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔ آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا ،50 روپے فی لٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ، پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ پٹرول سبسڈی پر بات چیت کی، آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زوردیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ موٹر سائیکل اور800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی ، آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف ہر شرط کو پہلے منوانے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ہر شرط کو پہلے مانا جا رہا ہے، دوست ممالک سے فنانسنگ پر جلد پیشرفت ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply