• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر صبح 6بجے کھولے جائیں؛نگران وزیراعلیٰ

آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر صبح 6بجے کھولے جائیں؛نگران وزیراعلیٰ

پنجاب بھر میں شہریوں کی سہولت اور آٹا تقسیم سنٹرز پر رش کم کرنے کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت کل سے صوبہ بھر میں آٹا تقسیم مراکز صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات اجلاس منعقد کیا گیا۔ پنجاب بھر میں شہریوں کی سہولت اور رش کم کرنے کیلئے مفت آٹے کے سنٹرز کو صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کل سے صوبہ بھر میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر صبح 6 بجے کھلیں گے۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اگلے 3 روز تک تفویض کردہ اضلاع میں فرائض سرانجام دیں گے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز آٹا سنٹرز کے وزٹ کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز بھی صبح کے وقت سنٹرز پر موجود رہیں گے۔

محسن نقوی نے آٹا سنٹرز پر اضافی پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ساہیوال اور بعض دیگر شہروں میں آٹا سنٹرز پر دھکم پیل کے واقعات پر اظہاربرہمی کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے سنٹرز پر آنے والے شہریوں کی بہتر انداز سے مینجمنٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر شہریوں کو مناسب طریقے سے گائیڈ کیا جائے اور قطاریں بنانے کے اعلانات کئے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک پنجاب بھر میں تقریباً ایک کروڑ 32 لاکھ آٹا تھیلے شہریوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ صبح سے اب تک آج کے روز 21 لاکھ سے زائد آٹا تھیلے شہریوں کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔ آج کم وقت میں سب سے زیادہ آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری خوراک اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply