اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کا استعفیٰ /گل بخشالوی

پاکستان کے اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے اپنے عہدے سے کچھ اہم وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے جب کہ ان کے قریبی ذرائع استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دے رہے ہیں ملک کی موجودہ آ ئینی اور قانونی صورتحال کے تناظر میں اٹارنی جنرل آ ف پاکستان کا مستعفی ہونا ایک اہم بات  قرار دی جا رہی ہے،کیونکہ سابقہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت کو نئی اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آ ئی تھیں۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آ نے کے بعد یہ دوسرے اٹارنی جنرل ہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں اٹارنی جنرل آ ف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے والے اشتر اوصاف نے گزشتہ برس 12 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ اشتر اوصاف کے بعد حکومت کو نئے اٹارنی جنرل کی تقرری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ا ور منصور عثمان عون ایڈووکیٹ نے بھی یہ عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی۔ اس لئے حکومت نے لگ بھگ چار ماہ کی تاخیر کے بعد گزشتہ ماہ 2 فروری کو بیرسٹر شہزاد کو نیا اٹارنی جنرل آ ف پاکستان مقرر کیا تھا تاہم وہ بھی صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اٹارنی جنرل بیرسٹر عطا الٰہی چوہدری نے استعفٰی کیوں دیا ، یہ تو وہ ہی بخو بی جانتے ہیں یا اس کے اپنے اور قریبی دوست، موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھیں تو بہت ممکن ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی نئی تاریخ دے کر سپریم کورٹ کی تو ہین کی اور اٹانی جنرل ایسی صورت حال میں حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے حکومت کی وکالت نہیں کر سکتے ، اور انہوں نے اپنے دادا صدر ِ پاکستان فضل الہٰی چوہدری کے دلیرانہ فیصلے کی تائید میں استعفٰی دے کے دادا اور مرالہ خاندان کا سر بلند کر دیا جو کہ ضلع گجرات کے لئے بڑا اعزاز ہے ،
مرالہ خاندان کے سپوت مرحوم چوہدری فضل الٰہی 1973 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پاکستان کے صدر رہے ہیں ۔ جابر ڈکٹیٹر ضیاءالحق کے زیر حراست ذوالفقار علی بھٹو کو ہر حالت میں سزائے موت کے ہونے والے فیصلے کا انہیں یقین تھا ، اس لئے عدالت سے ممکنہ سزائے موت کے فیصلے کے  پروانے پر بحیثیت صدر کے دستخط کرنے سے قبل چوہدری فضل الہٰی نے استعفٰی دے دیا ،یہ ان کا ذوالفقار علی بھٹو سے اپنی محبت کا بر ملا اظہار تھا ، اور اس تاریخ کو پاکستان سے محبت کے اظہار میں بیرسٹر عطا الہیٰ  نے دھرایا اس تاریخی فیصلے پر مرالہ خاندان کے سپوت کو جس قدر بھی خراج ِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

قومی سیاست میں مرالہ خاندان کی ایک خاص پہچان ہے ،صدر پاکستان سے لے کر نائب ناظم اعلیٰ کے عہدے پر قومی خدمت گار خاندان کے دامن پر کوئی ایسا داغ نہیں جو اس خاندان کے لئے شرمندگی کا باعث ہو ۔۔ صدر ِ پاکستان چوہدری فضل الہٰی ، سینٹر چوہدری رحمداد ، ایم این اے، عطاالہی چوہدری، ایم پی اے چوہدری محمد صفدر مرالہ، ایم این اے چوہدری رحمان نصیر ، ایم این اے تاشفین صفدر مرالہ ، اور نائب ناظم سب ڈویژن کھاریاں عرفان نصیر مرالہ خاندان کی پہچان شخصیات ہیں ، اس خاندان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ نہ تو ان کی کسی سے دشمنی ہے اور نہ کوئی ان کا دشمن ہے انہوں نے اپنی شان کی نمائش کے لئے کوئی باڈی گارڈ بھی نہیں رکھا ، مرالہ فیملی شرافت کی علم بردار عوام دوست فیملی ہے
چوہدری رحمان نصیر مرالہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بنے ، پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھی اس لئے انہوں نے سب ڈ ویژن میں ترقیاتی کاموں کے لئے مسلم لیگ ق کا ساتھ دیا ، لیکن گجرات کی ایم کیو ایم مسلم لیگ ق نے مرالہ خاندان کی اس قربانی کو نظر انداز کیا ، سیاست میں ہر کوئی عمران خان بھی تو نہیں ہو سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پرویز الہیٰ  نے مشکل وقت میں کسی خاص مقصد کے حصول کے لئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا اور عمران خان نے اسے انعام میں تحریک انصاف کا صدر بنا دیا، لیکن پرویز الہیٰ  نے مرالہ خاندان کو یکسر نظر انداز کیا ، اس کے باوجود مرالہ خاندان نے کوئی احتجاج نہیں کیا ، البتہ وہ سیاسی اونٹ کی کردٹ دیکھ رہے ہیں ، اور بہت ممکن ہے بہت جلد پرویز الہیٰ  کی مرالہ خا ندان سے متعلق غلط فہمی دور ہو جائے ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply