وہ محمد علی جناح کون ہے؟ اور کہاں ہے؟۔۔بلال شوکت آزاد

جی جی,مان لیتے ہیں کہ محمد علی جناح آغا خانی اسمعیلی تھے,مان لیتے ہیں کہ لندن کی آزاد و لبرل زندگی کے دلدادہ تھے,مان لیتے ہیں کہ وہ سگار اور شراب کے بھی دلدادہ ہوں گے,مان لیتے ہیں خواتین کی طرف بھی ان کا جھکاؤ ہوگا,مان لیتے ہیں کہ وہ کتے پالنے کے شوقین تھے,مان لیتے ہیں کہ وہ شہرت کے بھوکے تھے,مان لیتے ہیں کہ وہ الگ ملک بناکر حکومت کے خواہاں تھے,مان لیتے ہیں کہ وہ نرے آزاد خیال تھے اور یہ بھی مان لیا کہ وہ سیکولر تھے۔۔۔

پر تم لبرل سیکولر اور ملحد مل کر یہ سب ہمارے حلق سے نیچے کیسے اتاروگے ؟کہ نتائج اور تاریخ اس سب خرافات  کے برعکس بلکہ شدید متضاد ہے۔دوقومی نظریہ پھر کس محمد علی جناح کی اختراع تھی؟علامہ اقبال کس محمد علی جناح کے دوست تھے؟علمائے ہند میں جو محمد علی جناح کے معاون اور قریبی تھے وہ کس محمد علی جناح کے معترف تھے؟دینا جناح کس محمد علی جناح کی نافرمان اور کافر بیٹی تھی کہ وہ ساری زندگی شکل نہ دیکھ سکی؟وہ محمد علی جناح کون ہے جس کا جنازہ اسلامی طریقے سے ہوا اور دفن بھی اسلامی طریقے سے ہوا اور آج تک فاتحہ پڑھی جاتی ہے ؟

“کوئی پاکستان کو مٹا نہیں سکتا”۔۔اور یہ کہ “دوقومی نظریہ اسی دن وجود میں آگیا تھا جب پہلے ہندو نے اسلام قبول کیا تھا”

اور یہ کہ”مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا”۔جیسے فرمان کس محمد علی جناح کے ہیں؟وہ کون سا محمد علی جناح ہے جس نے اسرائیل کی ایسی مخالفت کی کہ آج تک پاکستان اس کو تسلیم نہیں کرتا؟وہ کون سا محمد علی جناح ہے جو قرآن کو پاکستان کا منشور بنانے کا قائل تھا؟وہ محمد علی جناح کون سا ہے جس نے مسلم سٹیٹ کا نعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ ایک ملک بناکر دیا؟وہ محمد علی جناح کون ہے پھر جو کانگریس کا مخالف ہوگیا تھا ان کی مسلمان مخالف پالیسیوں اور رویوں کو بھانپ کر؟وہ محمد علی جناح کون تھا جو اس نعرے پر خوشی کا اظہار کرتا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الاللہ۔وہ محمد علی جناح کون ہے جو کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہہ گیا؟وہ محمد علی جناح کون ہے جس نے ایک دن کی   گورنری کے لیے بھی رصامندی نہیں دی لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو؟وہ محمد علی جناح کون ہے جو اسلام مخالف پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے اپنے رفقاء سے موت کے وقت تک نالاں اور ناراض تھے؟وہ محمد علی جناح کون تھے جو جنرل سکندر مرزا المعروف میر جعفر اور میر صادق کے جانشین پر سیکولر اور لبرل ہونے کی وجہ سے نالاں تھے؟آخر وہ محمد علی جناح کون تھے جو مسلمانوں کو ان کا الگ وطن دلانے کی خاطر اپنوں اور غیروں سے لڑگیا اور   ایک آزاد اسلامی ملک بناکر دم لیا؟

اگر وہ سب سچ ہے جو اوپر آغاز پر میں نے بیان کیا جو کہ لبرل اور سیکولر کہتے ہیں تو یہ سب “من گھڑت جھوٹ” کیونکر حاوی ہے لبرلز اور سیکولرز کے اتنے “بڑے سچ” پر؟

مجھے کوئی بھی لبرل اور سیکولر ان سوالوں کے منطقی, تاریخی اور مدلل جواب دے تاکہ میں بھی لبرل اور سیکولر محمد علی جناح کا ایجنڈا لے کر چلوں, ورنہ تب تک میں مسلمان بلکہ کٹر اور متشدد مسلمان محمد علی جناح کے ایجنڈے کا ہی پرچار کروں گا کہ میرے پاس تو ان مندرجہ بالا سوالات کے منطقی, تاریخی اور مدلل جوابات موجود ہیں الحمدللہ۔

میرا یہ یقین اور ایمان ہے کہ ملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح۔

Advertisements
julia rana solicitors

تم لبرلز اور سیکولر جاکر گاندھی کا کھونٹا پکڑو۔سیدھی بات یہ ہے کہ محمد علی جناح ہمارے بابائے قوم اور قائداعظم ہیں اور ان کو اللہ نے چنا ہی اس لیے تھا کہ وہ اس عظیم الشان ملک کے قیام کی وجہ بنیں۔اللہ کروٹ کروٹ ہمارے محترم قائد اعظم محمد علی جناح کو جنت کی ہوائیں نصیب کرے۔آمین۔

Facebook Comments

بلال شوکت آزاد
بلال شوکت آزاد نام ہے۔ آزاد تخلص اور آزادیات قلمی عنوان ہے۔ شاعری, نثر, مزاحیات, تحقیق, کالم نگاری اور بلاگنگ کی اصناف پر عبور حاصل ہے ۔ ایک فوجی, تعلیمی اور سلجھے ہوئے خاندان سے تعلق ہے۔ مطالعہ کتب اور دوست بنانے کا شوق ہے۔ سیاحت سے بہت شغف ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply