• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہریوں کو اب اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی

شہریوں کو اب اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی جس میں اسمارٹ فون کے ذریعے شہری شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا نے موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کی مشکلات کو مزید آسان کر دیا۔ اب شہریوں کو گھنٹوں قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ شناختی کارڈ بنوانے کی تمام تر کارروائی اب اسمارٹ موبائل فون کے ذریعے ہی ممکن ہو گی۔

دستاویزات بھی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کو جمع کرائی جا سکے گی اور پھر دستاویزات یا شناختی کارڈ گھر پر منگوا سکیں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے جس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے کی پوری کارروائی اسمارٹ فون کے ذریعے ہی مکمل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موبائل ایپ شہریوں کے لیے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ نادرا کی کامیابیوں میں بھی ایک نیا اضافہ ثابت ہو گی۔

طارق ملک نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے بائیو میٹرک لینے اور دستاویزات جمع کرانے جیسی سہولیات آن لائن متعارف کرا دی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ اس ایپ کی تیاری میں “کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوا کر جدید ڈیجیٹل سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply