الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ انہوں نے دو صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کیاگیا
عمران خان نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنے کے مترادف ہے، اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن وامان کی خراب صورت حال سےآگاہ کیا، انہوں نے دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی کمی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں