• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: خاتون کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر خود قاتل نکلا

کراچی: خاتون کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر خود قاتل نکلا

SHOPPING

پولیس ذرائع کے مطابق اسکول پرنسپل عنبرین فاطمہ کے قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا مقتولہ کا شوہر ہی اپنی بیوی کا قاتل ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

SHOPPING

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خاتون ٹیچر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں مقتولہ کا شوہر علی حسن بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر علی حسن نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا اور واردات کے بعد وہ سحر شمس کے گھر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سحر شمس نامی خاتون بھی پیشے کے اعتبار سے اسکول ٹیچر ہیں اور وہ حسن علی کی دوسری بیوی ہیں۔پولیس کے مطابق سحر شمس اور اس کے بھائی بلال شمس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں 16 سالہ علوینہ نے منگیتر کے ساتھ مل کر اپنی چھوٹی بہن علینہ کو قتل کردیا تھا، ملزمان نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تاہم تفتیش کے بعد علوینہ نے بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *