• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیوٹن کے وارنٹ ؛ روس کا بین الاقوامی عدالت کیخلاف جوابی مقدمہ

پیوٹن کے وارنٹ ؛ روس کا بین الاقوامی عدالت کیخلاف جوابی مقدمہ

پیوٹن کے وارنٹ جاری، روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹراورججوں کیخلاف جوابی مقدمہ درج کرلیا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی حکام کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کو 1973 کے اقوام متحدہ کنونشن کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی حکام کامزید کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر، ججوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ آئی سی سی پراسیکیوٹر کے اقدامات روسی قانون کے تحت جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔صدر پیوٹن پر عائد الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ آئی سی سی میں روسی صدر کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بچوں سمیت لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے یوکرین سے روس منتقل کرنے کے مبینہ الزامات کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply