کینیڈا:سکول میں چاقوبردارکے حملے سے 3طلبہ زخمی

کینیڈاکے صوبے نووااسکاٹیامیں سکول میں چاقوبردارکاحملہ 3طلبہ زخمی ہوگئےاورایک طالبعلم کوگرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈاکے صوبے نووااسکاٹیا کے ہائی سکول میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

ترجمان پولیس کاکہناہے کہ صبح ساڑھے 9 بجے بیڈفورڈ کے ہائی سکول میں ہتھیار کی شکایت موصول ہوئی تھی۔افسران سکول گئے اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا، 3 طلبہ چاقو حملے سے زخمی تھے۔

زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے بیان میں واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

دوسری جانب سکول انتظامیہ نے ساڑھے دس بجے باقی دن کی تمام کلاسیں ملتوی کر کے طلبہ کو چھٹی دے دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پولیس نے مزید کسی خطرے کے پیش نظر باقاعدہ طور پرسکول کی تلاشی بھی لی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply