• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت کیجانب سے رواں برس کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا

حکومت کیجانب سے رواں برس کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا

حکومت نے رواں برس کیلئے زکوٰۃ کانصاب جاری کردیا،اکائونٹ میں کم ازکم ایک لاکھ تین ہزارروپے والوں سے زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی ۔اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔

دریں اثنا جامعہ نعیمیہ لاہور نے رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کردیا۔ جامعہ نعیمیہ کے مطابق گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس اداکرنا ہوگا۔ جبکہ جو کے حساب سے یہ شرح 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے اداکرنا ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجورکے مطابق 48 ہزارروپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقی کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply