• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صحافی”صدیق جان”کی گرفتاری،اسلام آباد پولیس نے وجہ بتا دی

صحافی”صدیق جان”کی گرفتاری،اسلام آباد پولیس نے وجہ بتا دی

اسلام آباد پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی صدیق جان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ صحافی صدیق جان کو شیلنگ کی وائرل ویڈیو، بدکلامی، دھمکانے اور اشتعال انگیز تقریر پر رمنا تھانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ صحافی صدیق جان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے باہر سے گرفتار کیاگیا۔

پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے صحافی صدیق جان کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

افضل بٹ کاکہنا تھا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنا حکومت کی روایت بن گئی۔حکومت آنے جانے والی چیز ہے حکومت خوش کے ناخن لے ۔

قمر باجوہ نے عمران خان ، شیخ رشید کو جھوٹا قرار دیدیا،مقامی صحافی کا دعویٰ
صحافی ارشد انصاری کاکہنا ہے کہ پی ایف یو جے جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی ایف یو جے کے سیکرٹری لالہ اسد پٹھان کاکہنا ہے کہ آخر کب تک صحافیوں کو فرض کی ادائیگی کے دوران گرفتار کیاجاتا رہے گا ۔ملک گیر احتجاج بھی کریں گے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply