• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گاڑی پر فائرنگ، پی ٹی آئی تحصیل ناظم سمیت 10 افراد جاں بحق

گاڑی پر فائرنگ، پی ٹی آئی تحصیل ناظم سمیت 10 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی تحصیل ناظم کی گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ فائر کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تحصیل ناظم سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

ڈی پی او عمر طفیل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حویلیاں کے قریب پیش آیا۔ گاڑی میں 8 افراد سوار تھے۔گاڑی مکمل جل گئی ہے اور گاڑی میں موجود تمام لاشیں بھی جل گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف منصف جدون بھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈی پی او کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پی ٹی آئی تحصیل ناظم عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے تاہم باڈیز جلنے کے باعث لاشوں کی تصدیق کا عمل ڈی این اے سے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply