• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نئی تاریخ رقم :شاہ سلمان کی ایرانی صدر کودورہ سعودی عرب کی دعوت

نئی تاریخ رقم :شاہ سلمان کی ایرانی صدر کودورہ سعودی عرب کی دعوت

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات نئے تاریخی موڑ میں داخل ہوگئے ۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کےمطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف سیاسی امور محمد جمشیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔ان کا کہناتھا کہ شاہ سلمان نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی، علاقائی تعاون پرزوردیا۔ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا کیا ہے اور سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کیلئے ایران کے تیار ہونے کا کہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے10 مارچ کودوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply