پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی کال

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن تمام راستے بند ہیں، آرٹیکل 15 شہریوں کو آزاد نقل و حرکت کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، فارن اور معاشی پالیسی تباہ ہو گئی ہے،ان کے لیے ایک بات تنگ کر رہی کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کرنا ہے؟ایک خاتون نے تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہائی جیک کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، وہاں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا،آج زمان پارک میں جو ہوا وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ،ہمشیرہ اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا، ہم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے لیکن واپس آنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کورٹ کے آرڈر پر اسلام آباد جارہے تھے لیکن انہیں پیش نہیں ہونے دیا جارہے،ہم آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کی کل کی اس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply