عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی درخواست منظور

چیئر مین تحریک انصاف عمران کی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی کے اندر حاضری لگانے کی درخواست منظور کرلی گئی ۔

توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ جو ایس اوپیز طے کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت عمران خان کو عدالت میں گاڑی سمیت پیش ہونے دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے پیش ہونے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ ایسا نہیں کہ میں کہوں کہ ساڑھے 3 بج گئے تو بات ختم ہوگئی۔ اگر کوئی پیش ہونا چاہ رہا ہے تو میں یہیں موجود ہوں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ باہر ہو کیا رہا ہے۔ کیا واقعی سکیورٹی نے عمران خان کو روکا ہوا ہے یا وہ خود رکے ہیں۔ جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان پہنچ نہیں پا رہے، اللہ خیر کرے، میں یہیں بیٹھا ہوں۔

وکیل گوہر علی نے کہا کہ ورکرز آئے ہوئے ہیں تو عمران خان کا قصور تو نہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جو باہر ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن کے وکلاء کے نوٹس میں بھی ہونا چاہیے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا کہ 8:30 بجے عدالت کا وقت شروع ہوا اور عمران خان اس وقت لاہور سے نکلے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے انتظار کرنا چاہیے۔ عدالت نے عمران خان کے کمرہ عدالت میں پہنچنے تک وقفہ کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے آنے پر سماعت شروع ہوگی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال اپنے چیمبر واپس چلے گئے۔

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کمرہ عدالت پہنچ گئے۔ جج نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ پولیس کو ہدایت دیں کہ عمران خان کو کمرہ عدالت میں آنے دیں۔ جو ایس او پی ہے، اس کے مطابق عمران خان کو کمرہ عدالت آنے دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جج ظفر اقبال نے عملے کو ہدایت کی کہ باہر جائیں اور عمران خان کو گاڑی سمیت اندر لے کر آئیں۔ پولیس سے کہیں جو ایس او پی طے ہے اس کے مطابق ملزم کو آنے دیں، رکاوٹ نہ بنیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply