اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کسی موقع پر اسلام آباد کے داخلی راستوں کواس طرح بند ہوتا نہیں دیکھا۔
اسلام آباد ٹول پلازہ پر صرف ایک لین سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی،پنجاب پولیس کی بھاری نفری ٹول پلازہ کی حدود پر تعینات کی گئی۔
Advertisements
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت ہو چکی ہے،یہ عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکتے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں