وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، شہریوں کو اس حوالے سے تکلیف تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ زمان پارک میں شر پسند اور کالعدم تنظیموں کے لوگ موجود تھے، نوگو ایریا کو کلیئر کروانے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔
عمران خان ملک میں افرا تفری اور فتنہ چاہتا ہے،یہ شخص اپنے مخالفین کے ساتھ بیٹھنا اور بات نہیں کرنا چاہتا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے باہر کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ رہائش گاہ سے 16 رائفلیں ہی نہیں ملیں،بلکہ آئی جی پنجاب سب واضح کردیں گے۔
آج بھی پولیس نے غیر مسلح ہوکر اس ایریا کوکلیئر کرایا، آئی جی پنجاب پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں