مغربی ممالک شلجم کھانے کیلئے روس آجائیں ؛پیوٹن

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے برطانیہ میں سبزیوں کے بحران پر مذاق اڑاتے ہوئے طنزکیا مغربی ممالک کو شلجم کھانے کیلئے روس آناپڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کے باوجود روس کی معیشت مستحکم ہے۔

پیوٹن کاکہناتھاکہ مغربی ممالک خود بھی مسائل کا شکار ہیں۔ جہاں ان کے رہنما مشورہ دیتے ہیں کہ شہری سلاد کے پتے یا ٹماٹر کے بجائے شلجم کا استعمال کریں۔

روسی صدر کامزید کہناتھاکہ شلجم ایک اچھی چیز ہے لیکن شاید انہیں شلجم کیلئے روس آنا پڑے گا ۔کیونکہ ہماری فصل یورپ میں ہمارے پڑوسیوں کے اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے۔روسی صدر کی یہ بات دراصل برطانوی وزیر ماحولیات تھیریس کوفی کے بیان کی جانب اشارہ تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے برطانوی وزیر نے حال ہی میں مختلف سبزیوں کی قلت کے باعث اپنی عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply