پی ڈی ایم اور ن لیگ میں پھوٹ کھل کر سامنے آگئی۔ ترجمان پی ڈی ایم نے عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے موجودہ صورتحال پربیان دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عدالتی تاریخ میں عمران خان کےلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایاگیا ہے۔اب زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو حکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جاکر عمران خان سے معافی مانگیں۔
انہوں نے بتایا کہ چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے۔عدالت، ریاست۔ قانون اور ریاستی فورس سے لڑنا عمران خان کے مطابق جہاد ہے۔
انہوںن ے واضح کیا کہ وزیر قانون، وزیراعظم کی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو شاعر کا شعر ہوگا کہ بنو قانون شکن اتنا کہ ہر سماعت سے پہلے، جج صاحب ملزم سے پوچھے بتاتیری رضا کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں