• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آپکا شکر گزار ہوں کہ آپ نے بچا لیا،عمران خان کا ہائیکورٹ میں موقف

آپکا شکر گزار ہوں کہ آپ نے بچا لیا،عمران خان کا ہائیکورٹ میں موقف

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ نے بچا لیا، آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے دوران سماعت کہا میرے خلاف اتنے مقدمات درج ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، 6 مقدمات اور درج کریں، سنچری مکمل ہو جائے گی، جو میرے گھر پہ ہوا اس سے پہلے کہیں نہیں ہوا، وزیر داخلہ کہہ رہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے عمران خان قافلے کی صورت میں پہنچے، عدالت عالیہ میں انہیں ساڑھے پانچ بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالتی عملے کے مطابق پہلے دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، عدالت کے باہر بھی اینٹی رائٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

عمران خان کو پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری، اظہرصدیق ایڈووکیٹ اور چوہدری اشتیاق بریفنگ دے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سے بلٹ پروف گاڑی کے احاطے میں داخلےکی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خطرہ ہے، گاڑی کو اندر آنے دیا جائے جس پر رجسٹرار آفس نے عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانےکی درخواست منظور کر لی۔

کمرہ عدالت میں اس وقت پی ٹی آئی کے اسد عمر، عمرایوب، حماد اظہر، فواد چودھری، قاسم خان سوری اور ظہیر عباس کھوکھرموجود ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے باہر پارٹی کے کارکنان بہت بڑی تعداد میں ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت دہشت گردی کے 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سنےگی، عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں آج ہی سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہیں۔

قبل ازیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دوران سماعت پوچھا تھا کہ وارنٹ پر عمل ہونا چاہیے یا منسوخ ہونا چاہیے؟ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا ابھی عمران خان عدالت میں آنا چاہتے ہیں، کیا آپ کو اس پر اعتراض ہے، اب تو حفاظتی ضمانت پر بہت فیصلے آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد اور لاہور میں درج 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

قبل ازیں زمان پارک سے روانگی کے موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر میں لاہورہائیکورٹ پہنچیں گے، ہماری ساری جدوجہد ہمیشہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے دیوارسے لگایا تب بھی ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، آج بھی قانون کے دروازے پر موجود ہیں، کسی کے ساتھ بھی معاہدہ ہو، اس پر عمل کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا پی ٹی آئی کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی، زمان پارک میں انتہا پسند نہیں بلکہ محب وطن لوگ موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply