• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کا اپنے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے عدالت سے رجوع

عمران خان کا اپنے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے عدالت سے رجوع

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی معلومات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کی وساطت سے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ منگوانے تک پولیس کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکا جائے اور گرفتاری کو ہائیکورٹ کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply